Power of Unity: Muslim Mumalik ka Mushtarka Difaa ،Internal vs External Defence: The Need for Muslim Unity،مسلمانوں کا زوال: مسلکی یا سیاسی اختلاف؟ The Downfall of Muslims: Sectarian or Political Division?
"مسلمانوں کی بربادی کا ایک بڑا سبب اختلاف ہے، مگر یہ صرف مسلکی نہیں بلکہ ملکی اور سیاسی اختلاف ہے۔ مسلکی اختلاف ہمارے اندرونی دفاع (Internal Defence) کو کھوکھلا کرتا ہے، جبکہ ملکی اختلاف ہمارے بیرونی دفاع (External Defence) کو کمزور کر دیتا ہے، جس سے دشمن کو شہ ملتی ہے۔
جنگِ صفین اس کی بڑی تاریخی مثال ہے؛ جب آپسی اختلاف کی وجہ سے اندرونی محاذ کمزور ہوا، تو رومی بادشاہ نے اسلامی سلطنت پر حملے کا ارادہ کیا۔ لیکن حضرت امیر معاویہؓ نے اسے خط لکھ کر واضح کر دیا کہ 'اگر تو نے حملہ کیا تو میں علیؓ کے ساتھ مل کر تجھے ملک سے نکال باہر کروں گا'۔ اس پیغام نے دشمن کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر
آج کے دور میں بھی اگر مسلم ممالک مل کر ایک طاقت بن جائیں اور OIC کے پلیٹ فارم سے دفاع (Defence)، تجارت (Business) اور خارجہ پالیسی (Foreign Policy) پر متحد ہو جائیں، تو ہم ایک ایسی عظیم قوت بن سکتے ہیں جس پر حملہ کرنے سے پہلے دشمن سو بار سوچے گا۔ دشمن صرف ہتھیاروں کی تعداد سے نہیں، بلکہ قوم کے اتحاد اور یکجہتی سے ڈرتا ہے
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں
خوش آمدید! براہ کرم اپنی رائے کا اظہار کریں، لیکن غیر اخلاقی زبان سے پرہیز کریں۔ شکریہ